پشاور میں مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات،2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور میں مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات،2 افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ ارمڑ پایاں میں آئس نشہ کرنے والے دوست نے دوسرے دوست کو قتل کر دیا جبکہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔
مدعی حکم خان ساکن ارمڑ پایان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا سدیس خان اور اس کا دوست اشتیاق ولد شوکت دونوں آئس کا نشہ کرتے تھے۔
دونوں میں دوستی تھی، ایک روز قبل ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد گزشتہ روز ملزم اشتیاق نے اس کے بیٹے سدیس خان کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ۔
ادھر امجد ولد یار افضل ساکن کھجوری حال مدینہ کالونی نے بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اس کے بھائی عامر شہزاد کو گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ فائرنگ کس نے کی ہے۔ پولیس نے دونوں نعشیں پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے اہم شواہد اکٹھی کرلی ہیں جبکہ تفتیش شروع کردی ہے ۔
یاد رہے کہ پشاور میں مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل