الیکشن 2024ء، تعلیمی اداروں اور بنکوں کی لمبی چھٹیاں

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے تعلیمی اداروں اور بنوں کی لمبی چھٹیاں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں 9 دن جبکہ بنک 10 دن میں صرف 3 دن کھلیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے انتخابات کی وجہ سے 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں 5 فروری کو یوم کشمیر کی چھٹی ہوگی جبکہ 3 اور 4 کو بروز ہفتہ اور اتوار تعطیل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق 8 فروری کو انتخابات جبکہ اس کے بعد 9، 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔ یوں تعلیمی ادارے عملی طور پر 9 دن تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں ہوںگی، بنک آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن کھلیں گے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا