الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس کی بندش کا پلان مسترد

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے یہ افواہیں گرم تھیں کہ الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس کی بندش کا امکان ہے۔ ان افواہوں کو چیف الیکشن کمشنر نے یکسر مسترد کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے لیکن انٹرنیٹ سروس کی بندش کا کوئی پلان زیر غور نہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان