ضلع ہنگو کے تین حلقوں سے 32 امیدوار دستبردار

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو کے تین حلقوں این اے 36 اور پی کے 93 اور 94 سے 32 امیدوار دستبردار ہو گئے ہیں جن میں صرف آزاد امیدواروں کی تعداد 29 ہے۔
ذرائع کے مطابق این اے 36 سے دستبردار ہونے والے امیدواران میں اختر منیر، شیر نواز، عبداللہ ، عزیز احمد ، مثل خان، محمد ابراہیم خان اور ملک ممتاز شامل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ سب آزاد امیدوار ہیں جبکہ اسی حلقہ سے مسلم لیگ ن کا امیدوار فرید مفکر بھی دستبردار ہونے والوں میں شامل ہے۔
ضلع ہنگو کے صوبائی حلقہ پی کے 93 سے دستبردار ہونے والے امیدواران میں آزاد امیدوان سب سے زیادہ ہیں۔ ان میں حضرت عمر، سید حسین علی شاہ الحسنی، صادق الرحمن، گل ثنادین، محمد ابراہیم خان، محمد طفیل اور ندیم خان شامل ہیں۔ اس حلقہ سے جماعت اسلامی کے عبدالقیوم اور ن لیگ کے قاری واجد الرحمن بھی دسبردار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ضلع ہنگو کے حلقہ پی کے 94 پر مقابلہ لڑنے والے 15 آزاد امیدوار دستبردار ہو گئے۔
ان میں ملک حبیب نور، دین بادشاہ، سعود خان، سیعد اللہ، سید انیس للحسن ، شہید خان، شیر نواز، ضابط گل، عبدالرحمن ، عبدالشاہد ، قدیم خان ، مثل خان آزاد امیدوار، مجیب الرحمٰن، محمد شاہ پور خان اور ملک ممتاز کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع ہنگو کے تین حلقوں این اے 36 اور پی کے 93 اور 94 سے 32 امیدوار دستبردار ہو گئے ہیں جن میں صرف آزاد امیدواروں کی تعداد 29 ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ