اڈیالہ جیل اُڑانے کی دھمکی، نامعلوم کالر کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل کو اُڑانے کی دھمکی دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کو 3 دن کے اندر اندر بم سے اُڑانے کی کالز نے ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ دھمکی آمیز کال کرنے والے نامعلوم کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ اڈیالہ جیل کے لائن آفیسر اے ایس آئی سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے کالرز کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے درج رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ نامعلوم کالر نے اپنی شناخت افغانستان سے جوڑی۔ درج رپورٹ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ پہلی کال کا کوئی نمبر جیل کے فون کی سی ایل آئی پر ظاہر نہیں ہوا۔ دوسری کال کا نمبر 971 کوڈ کے ساتھ ظاہر ہوا۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین