ذہنی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے کھیل ناگزیر ہیں، انوارالحق کاکڑ

ویب ڈیسک: نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتیں بڑھانے والے کھیل ناگزیر ہیں، یہی حقیقت ہے کہ عالمی سطح پر بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نام کمایا۔ یہ باتیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشی ایٹیو کی افتتاحی تقریب میں بتائیں۔
نگران وزیراعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئَے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتیں بڑھانے والے کھیل انتہائِ ضروری اور ناگزیر ہیں۔ یہ کھیل ہی ہیں جن کی بدولت دیگر ممالک سے بہترین روابط قائ٘م رہتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں بہترین مقام حاصل کیا اور اپنے ینگسٹرز کو بہترین گائیڈ لائن بھِ دی۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا