4 دہائیوں

4 دہائیوں میں پشاور کا کوئی لیڈر صوبے کا وزیراعلیٰ نہ بن سکا

ویب ڈیسک: 4 دہائیوں میں پشاور کا کوئی لیڈر صوبے کا وزیراعلیٰ نہیں بن سکا۔
40 سالوں میں پشاور سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی سیاستدان خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کی کرسی نہ سنبھال سکا۔
40 سال پہلے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارباب جہانگیر خان خلیل آخری بار صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، جس وقت کے پی ‘سرحد’ کہلایا جاتا تھا۔
ارباب جہانگیر نے 7 اپریل 1985 سے لے کر مئی 1988 تک وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا،
1970 سے 2002 تک 32 سالہ سیاسی کریئر میں وہ تین مرتبہ قومی اور چار مرتبہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوکر ناقابل شکست رہے۔
اب حالیہ انتخابات جو 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں ان میں چند تجربہ کار سیاستدان پختونخوا اسمبلی کے لیے پشاور کی 13 نشستوں سے قسمت آزمائیں گے۔
دوسری جانب دیگر اضلاع سے مزید تجربہ کار سیاسی رہنما انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے جیت کی امید لیے میدان میں موجود ہیں.

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا