رواج غگ

فرسودہ رواج غگ میں خاتون کو شادی سے منع کرنا ظلم ہے، نگراں وزیر عامر عبداللہ

ویب ڈیسک: صوبائی نگراں وزیر برائے ضم اضلاع وزیر عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ فرسودہ رواج غگ میں خاتون کو شادی کرنے سے زبردستی منع کرنا ظلم ہے۔
خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کو شادی سے زبردستی روکنے کی فرسودہ رسم غگ کے خلاف نگران صوبائی وزیر برائے ضم اضلاع نے سخت ایکشن لے لیا۔
نگران وزیر عامرعبداللہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ جرم زیادہ تر رپورٹ نہیں ہوتا، زبانی شکایات اکثر مجھ تک پہنچ رہی ہیں، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اس حوالے سے اقدامات اُٹھائیں۔
نگران وزیر برائے ضم اضلاع عامر عبداللہ نے تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈی پی اوز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فرسودہ رسم غگ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گھر کے سامنے فائرنگ کر کے کسی خاتون کی شادی میں رکاوٹ ڈالنا جرم ہے، غگ ایکٹ شق 7 کے تحت یہ جرم ناقابل ضمانت ہے اور اس پر 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا