چلی، جنگلات کی خوفناک آتشزدگی سے ہنگامی حالات کا نفاذ، 51 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: چلی میں جنگلات کی خوفناک آتشزدگی سے ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا گیا،
آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
چلی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کیا گیا جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
چلی کے صدر Gabriel Boric نے ٹیلی ویژن سے خطاب کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں مزید فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے جبکہ لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
فائر فائٹرز کی جانب سے چلی کے ساحلی شہر Valparaíso میں لگی آگ پر قابو پانے کو ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ وہ شہری علاقوں سے قریب ہے اور وہاں 372 افراد گمشدہ ہیں۔
اس شہر میں لگی آگ سے اب تک 11 سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ