نمیبیا

نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انہیں 3 ہفتے قبل ہی کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا۔ انہیں بڑی آنت کا کینسر تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نمیبیا کے قائم مقام صدر ننگولو ایمبومبا نے بتایا کہ کینسر سے نبرد آزما صدر ہیج گینگوب اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ ہار گئے۔
صدر کے انتقال کے وقت ان کی اہلیہ اور بچے بھی دارالحکومت ونڈہوک کے لیڈی پوہامبا اسپتال میں موجود تھے اور 6 ہفتے قبل ہی علاج کے لئے قائم مقام صدر کی تعیناتی کی تھی۔
اُس وقت یہ بھی کہا گیا تھا کہ صدر ہیج گینگوب علاج معالجے کے لیے امریکا جائیں گے اور 2 فروری کو نمیبیا واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ ہیج جینگوب نے 12 سال وزیراعظم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور 9 سال سے ملک کے صدر تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید