الیکشن سے بائیکاٹ

سہولیات کا فقدان‘ لنڈیکوتل کے عوام کا الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک :لنڈی کوتل میں پانی بجلی و دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث عوام نے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
سیاہ جھنڈے تھامے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کسی نے علاقے میںبنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جس کے باعث عوامی نمائندگان سے مکمل طورپر مایوس ہوچکے ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ جدید دور میں بھی خواتین اور چھوٹے بچے دور دراز علاقوں سے اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعوﺅں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتے اس لئے عام انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس