جمرود میں آزاد امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ‘محمد نبی محفوظ رہے

ویب ڈیسک :جمرود کے علاقہ شاہ کس میں آزاد امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ‘محمد نبی ساتھیوں سمیت محفوظ رہے ۔
واقعات کے مطابق محمد نبی المعروف نبیل آفریدی آزاد امیدوار برائے حلقہ پی کے 70اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جارہے تھے کہ شاہ کس میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔
ترجمان حمزہ آفریدی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں محمد نبی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ محفوظ رہے ۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان