نوشہرہ کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی، جے یو آئی امیدوار پرویز احمد خان

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، جمیعت علماء اسلام ف کے امیدوار پرویز احمد خان نے علاقہ سوڑی میں جلسہ کے دوران کہا کہ نوشہرہ کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔
جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائ نامزد امیدوار پرویز احمد نے کہا ہے کہ اس علاقہ میں میرے والد نے بے پناہ خدمات ہے ہمارے لیے سیاست نئ بات نہیں خلافین ہمیشہ پیسے بنائے۔
پرویز احمد خان نے مزید بتایا کہ علماء اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ مٹی اور اس پر آباد لوگوں کیلئے جمیعت علمائے اسلام کوئی نئی جماعت نہی۔جمیعت علمائے اسلام نے اس میدان میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل