روزویلٹ ہوٹل

پاکستان کا امریکی کنسورشیم کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کا معاہدہ طے

ویب ڈیسک: پاکستان کا امریکی کنسورشیم کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کا معاہدہ طے پا گیا.
نیویارک شہر میں تاریخی عمارت روز ویلٹ ہوٹل پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے، جسے امریکی کنسورشیم پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں تیارکرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے امریکی کنسورشیم کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے لیے دستخط کر دئیے۔
وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ حکومت کا مقصد تاریخی مقام کو جدید ترقیاتی خصوصیات اور معیارات کے ساتھ ایک شاندار ڈھانچے میں تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بورڈ نے دسمبر میں مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی تھی اور ایک مذاکراتی کمیٹی نے اعلیٰ درجہ کی بولی لگانے والے کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔
ذرائع کے مطابق جونز لینڈ لیسیل امریکا ان کارپوریٹڈ کے ساتھ فنانشل ایڈوائزری ایگریمنٹ پر دستخط گزشتہ روز نجکاری کمیشن میں کئے گئے۔
اس حوالے سے وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ ایڈوائزری کنسورشیم روزویلٹ ہوٹل کے لیے بہترین پارٹنر ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی