کینیڈا کی اسرائیل پر پابندی

کینیڈا کی اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگانے کی تیاری

ویب ڈیسک: کینیڈا نے بھی اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی.
امریکا، فرانس اور یورپ کے بعد کینیڈا نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی ہے۔
ایک انٹرویو میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ کچھ آباد کاروں پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔
جولی نے یوکرین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اوٹاوا میں کام ہو رہا ہے اور میں جلد ہی ایک اعلان کرنے کا منتظر ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آبادکاروں پر پابندی کے حوالے سے ہم فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے یہ ریمارکس کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے کہنے کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے