تخت بھائی میں جے یو آئی ( ف) کا پاور شو، شرکاء کی بھرپور شرکت

ویب ڈیسک: جے یو آئی ( ف) ضلع مردان کا 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریوں کے سلسلے میں تخت بھائی ریلوے سٹیشن میں ایک عظیم الشان پاور شو کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
شرکاء نے کہا کہ 8 فروری کے بعد خیبرپختونخوا میں جمیعت علماء اسلام کی حکومت ہوگی۔ اس موقع پر فضاء تکبیر اللّٰہ اکبر اور جمعیت کے قائد مولانا فضل الرحمان کے نعروں سے گونج اٹھی۔
اس موقع پر جے یو آئی ( ف) خیبرپختونخوا کے امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمن ، ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم ، جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی ، این اے 21 کے امیدوار اعظم خان ، این اے 22 کے امیدوار مولانا عقیل انصار ، این اے 23 کے امیدوار کلیم اللّٰہ طورو ، پی کے 60 سے نامزد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر تعلیم و خزانہ محمد افتخار خان مہمند ، پی کے 55 کے امیدوار عدنان خان ، مرکزی سپریم کونسل کے ممبر الحاج دوست محمد درویش ، خاور خان مہمند ، مولانا اکرم نعمانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ 8 فروری کا سجا ہوا میدان اسلام کی شیدائیوں کا ہے، اس دن کے بعد پختونخوا میں جمعیت کی حکمرانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا