یاسمین راشد

9 مئی مقدمات، یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف تھانہ شاد مان ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی