نشستوں کیلئے مقابلہ

سوات میں 3 قومی 8 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے مقابلہ ہوگا

ویب ڈیسک: سوات میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں 3 قومی 8 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے مقابلہ ہوگا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خٹک نے کہا ہے کہ 8 فروری کو سوات میں قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 8 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ انتخابات میں ضلع بھر سے 14 لاکھ، 77 ہزار 872 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ 4 ہزار 3سو گیارہ مرد حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خٹک نے کہا کہ سوات میں 6 لاکھ 73 ہزار 561 خواتین حق رائے دہی کا استعمال کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 996 پولنگ سٹیشنز اور 3327 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری