سوڈان، ہر دو گھنٹے میں ایک بچہ مرنے لگا

ویب ڈیسک: سوڈان میں بے گھر افراد کے کیمپ میں ہر دو گھنٹے میں ایک بچہ مرنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوڈان کی شمالی ریاست میں 9 ماہ سے جاری جنگ کے دوران بے گھر ہونے والوں کے کیمپ میں ہر دو گھنٹے میں کم از کم ایک بچہ جاں بحق ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپریل کے وسط میں جنگ شروع ہونے سے پہلے شمالی دارفور میں صحت کے نظام کو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی مدد حاصل تھی جو اب رک گئی ہے۔ پروگرام بند ہونے اور مخدوش حالات کے باعث ہر دو گھنٹے میں‌ایک بچہ مرنے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی