نظام پور میں سیاسی تکرار پر نوجوان قتل

ویب ڈیسک :نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں سیاسی تکرار پر نوجوان کو قتل کردیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نظام پور کے علاقہ جبئی میں ووٹ مانگنے اور پارٹی حمایت پر تین دوستوں میں زبانی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا ۔
مسلح نوجوانوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک دوست جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔
18سالہ مجیب الرحمن کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔
دوسرے زخمی نزاکت خان کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا۔
جاں بحق نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے