انتخابی مہم کا وقت ختم

انتخابی مہم کا وقت ختم، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

ویب ڈیسک :انتخابی مہم کا وقت رات 12بجے ختم ہو گیا ‘الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم 6فروری کی رات 12 بجے ختم ہو چکی ہے ‘اب کسی قسم کی انتخابی مہم و تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں پولنگ سٹیشن سے چار سو میٹر جبکہ گنجان آباد علاقوں میں امیدوار یا سیاسی جماعتیں پولنگ سٹیشنز سے سو میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگا سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 6فروری کی رات 12 بجے کے بعد جلسے، جلوس ، کارنرمیٹنگ یا اس نوعیت کی کسی سیاسی سرگرمی پر پابندی ہو گی، انتخابی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی تشہیر کی اجازت بھی نہیں ہوگی ۔
پی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پرسختی سےعمل کرے گا، خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ پولیس اور ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہیں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر آمادہ