خلاف جنگ

بلوچستان حکومت کا صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان

دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ہم اپنے شہداء کا بدلہ لیں گے:نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی
ویب ڈیسک: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ہم اپنے شہداء کا بدلہ لیں گے، بھارت کے دہشتگردی کے ایجنڈے کو نیست ونابود کریں گے، الیکشن کل ہر صورت ہوں گے۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے بھارت عالمی دہشتگرد ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو مچھ کے واقعے میں ملوث رہے ہیں، واقعات میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کیلئے کوئٹہ بھیجا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیوی کے علاوہ آرمی کے جوانوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔
ہم کل ان دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے، بلوچستان ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پرامن الیکشن ڈیلیور کرے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا