نوشہرہ :انتخابی عملہ اور سامان پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے نوشہرہ میں انتخابی عملہ اور سامان پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا ہے ۔
پریزائنڈنگ افسران اپنے اپنے متعلقہ پولینگ اسٹیشنوں میں پہنچ گئے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر بوتھ نمبرز بھی لگا دیئے گئے ہیں ۔
ضلع بھر میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔
پولنگ کا عمل کل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے شام5 بجے تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی