قیدیوں کی ووٹنگ

عام انتخابات :خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کی ووٹنگ

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں کی ووٹنگ ہوگئی۔
صوبے کی تمام جیلوں سے 2 ہزار 327 قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں سے 2 ہزار 327 پوسٹل بیلیٹ پیپرز الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل 39 چھوٹے بڑے جیل موجود ہیں، ان جیلوں میں 14 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور