پولنگ کا وقت ختم

عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ،ووٹوں کی گنتی شروع

ویب ڈیسک :پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ‘ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔
عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی‘ اس موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے۔
موبائل فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل دیر سے شروع ہونے کی شکایات بھی ملیں
عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراو¿ں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار وں نے حصہ لیا جن کی تعداد 17 ہزار 816 بنتی ہے۔
پولنگ کے دوران مختلف شہروں میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں، تمام پولنگ اسٹیشنزکے دروازے شام 5 بجے بند کر
کر دیے جائیں گے تاہم 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ