نتائج آنا شروع

انتخابی دنگل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع

ویب ڈیسک :ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی انتخابی دنگل کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 16سیٹوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار آگے، ن لیگ 15 سیٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی 9 سیٹوں پر آگے
پشاورکے حلقہ این اے 32کے پولنگ سٹیشن میونسپل انٹر کالج، پولنگ سٹیشن نمبر 121 پرغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار آصف خان 200 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور 18 ووٹ کیساتھ دوسرے جبکہ جمعیت علمائے اسلام حسین احمد مدنی کا 17 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
پشاور کے حلقہ حلقہ این اے 28سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ساجد نواز خان 201 ووٹ کیساتھ پہلے نمبر پرجبکہ جے یو آئی کے نور عالم خان 20 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
ضلع باجوڑمیں پولنگ سٹیشن 107 سالارزئی پر غیر حتمی او رغیر سرکاری نتائج کے مطابق انور زیب خان206 پہلے ‘شہاب الدین خان11ووٹوں کے ساتھ دوسرے ‘گل افضل اے این پی179‘جماعت اسلامی وحید گل134 اور اخونزادہ چٹان نے 17ووٹ حاصل کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور