الیکشن 2024، خیبرپختونخوا میں آزاد امیدوار آگے

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا آزاد امیدوار آگے ہیں ۔
سمیع اللہ خان اور علی شاہ کامیاب
خیبر پختونخوا سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18887 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی کے 4 سے آزاد امیدوار علی شاہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
ضلع اورکزئی حلقہ پی کے 94
ضلع اورکزئی کے حلقہ پی کے 94 سے 19 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار اورنگزیب خان 1773ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جے یو آئی کے عبدالرحمن 807 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار جوہر عباس 721ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
پشاور پی کے 82
صوبائی دارالحکومت پشاور کے حلقہ پی کے 82 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق آزاد امیدوار کامران بنگش 27 ہزار 196 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
پشاور این اے 30
این اے 30 پشاور پر شاندانہ گلزار نے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 71742 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس حلقہ پر جے یو آئی کے ناصر موسی زئی 19265 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔
حلقہ این اے 23
حلقہ این اے 23 کے123 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی محمد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 33719 ووٹ لئے۔ دوسرے نمبر پر اے این پی کے احمد بہادر ہیں جنہوں نے 11259 ووٹ حاصل کئے جبکہ جے یو آئی امیدوار کلیم اللہ 10410 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ضلع مہمند این اے 26
ضلع مہمند این اے 26 پر بھی آزاد امیدوار ساحد خان سبقت لئے ہوئے ہیں۔ اس ھلقہ پر آزاد امیدوار بلال رحمان 2516 جبکہ جے یو آئی کے امیدوار نے 2045 ووٹ لے رکھے ہیں اور یہ دونوں باالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ضلع مہمند پی کے 68
ضلع مہمند کے صوبائی حلقہ پی کے 68 پر مجموعی طور پر 23 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسرار 4488 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
ایبٹ آباد این اے 17
ایبٹ آباد حلقہ این اے 17 کے غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 71226 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک مہابت اعوان 28045 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ یاد رہے کہ اس حلقہ پر علی خان جدون 43181 ووٹ کی بھاری لیڈ لئے ہوئے ہیں۔
مردان حلقہ این اے 22
ضلع مرادن سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 22 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عاطف خان 41ہزار 502 ووٹ لے کر دیگر ممبران پر سبقت لے چکے ہیں۔ اس حلقہ پر اے این پی کے امیدوار امیر حیدر ہوتی 24ہزار 454 ووٹ جبکہ جے یو آئی کے نیاز علی 8ہزار 55 لے چکے ہیں۔
بونیر این اے 10
ضلع بونیر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر 42 ہزار 670 ووٹ لے کرسرفہرست ہیں۔ اس حلقہ پر جماعت اسلامی کے جہان بخت 10ہزار 476 ووٹ کیساتھ دوسرے جبکہ اے این پی کے عبدالروف 8ہزار 743 ووٹ ل کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بنوں این اے 39
ضلع بنوں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 کے 524 میں سے 140 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا نسیم علی شاہ 42509 ووٹ لیکر اگے ہیں۔ ان کے علاوہ 23049 ووٹ لے کر جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم خان درانی دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 77
حلقہ پی کے 77 ہر آزاد امیدار شیر علی آفریدی کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدار شیر علی آفریدی کی کامیابی کا فارم 47 جاری کر دیا گیا۔
نوشہرہ پی کے 88
ضلع نوشہری کے حلقہ پی کے 88 کے آزاد امیدوار میاں عمر 38384 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے جبکہ اس حلقہ پر مقابلہ لڑنے والے دیگر امیداروں میں احد خٹک اور پرویز خٹک شامل ہیں۔
جے یو آئی کے احد خٹک نے 12071 جبکہ پرویز خٹک نے 9009 ووٹ لئے۔
سوات این اے 2
سوات این اے 2 پر امیر مقام اور آزاد امیدوار امجد علی خان کے مابین کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔
اس حلقہ پر آزاد امیدوار امجدعلی خان 49760 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیر مقام 30860 ووٹ لے سکے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق