الیکشن 2024ء، خیبر پختونخوا میں آزاد امیدواروں کو تعداد 90 ہو گئی

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کےمطابق آزاد امیدواروں کو خیبرپختونخوا میں 90 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 اور جے یو آئِی کے 7 امیدواروں نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو دیگر امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری ہیں.
اب تک 110 نشستوں کے نتائج جاری ہوچکے ہیں جن میں 90 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی