علی محمد خان

علی محمد خان تیسری بار حلقہ این اے 23 مردان 3 پر کامیاب، غیر حتمی نتائج

ویب ڈیسک: ضلع مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 مردان 3، پی کے 60 اور 61 تخت بھائی کے نتائج نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں سیٹیں پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر اپنے قبضہ میں کر لیں۔
عام انتخابات میں این اے 23 مردان 3 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان تیسری بار بازی لے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی کے 60 پر الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار افتخار علی مشوانی نے بھی 29186 ووٹ لیکر ہیٹرک کر لی ہے جبکہ پی کے 61 میں پی ٹی آئی کے نئے کھلاڑی اختشام خان ایڈوکیٹ نے بھی 32984 ووٹ لیکر غیر متوقع اور حیران کن نتائج دکھائے۔
یاد رہے کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 مردان 3 پر سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے تیسری بار میدان مار لیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے، چین / جرمنی