سونا مہنگا

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

ویب ڈیسک :بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2045ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 214300روپے ہو گئی‘ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028روپے کی کمی سے 183728 روپے ہوگئی۔
علاوہ ازیں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا