پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ: انتخابی نتائج کی تبدیلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: انتخابی نتائج کی تبدیلی کے خلاف پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت 8 امیدواروں کی درخواستیں پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔
درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بنچ پیر کے روز کریں گے۔
درخواست گزاروں میں سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان، سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش شامل ہیں
سابق ضلع ناظم ارباب عاصم، سابق ایم پی اے ارباب جہانداد، علی زمان ایڈووکیٹ اور ملک حشمت ایڈووکیٹ نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
درخواستوں نے موقف اپنایا تھا کہ فارم 45 میں نتائج ہمارے حق میں تھے، فارم 47 میں نتائج تبدیل کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرباز علی خان کا منفرد ریکارڈ، بنا مصنوعی آکسیجن ماونڈ ایورسٹ سر کر لی