پشاور، خیبرپختونخوا میں حکومت سازی ، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئَے پی ٹی آئی کی جانب سے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر سیف نے جماعت اسلامی کے انچارج سیاسی امور بہراللہ سے رابطہ کیا اور اتحاد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
صوبائی سیٹ اپ کی ترتیب کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء علی امین گنڈا پور نے بھی جماعت اسلامی کے امیرالعظیم کے ساتھ رابطہ کیا اور اتحاد کی تجویز دی۔
خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے رابطے پر جماعت اسلامی کے امیر العظیم نے جواب میں کہا کہ اس تجویز پر تب غور کیا جا سکتا ہے جب پی ٹی آئی باضابطہ طور پر رابطہ کرے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما بہر اللہ نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے 6 کروڑ روپے کا فنڈ جاری