ملاقات

سابق وزیراعظم نوازشریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور خالد مقبول کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد کی جاتی امراء میں ملاقات جاری ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت جاری ہے، پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل ہیں، ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا