بابر اعوان

9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے، بابر اعوان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان کا عام انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن
قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 فروری کے فیصلے کو نہِیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا
کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے،
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، امریکہ اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے، بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نو فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں،
بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، الیکشن میں ہم 179 حلقوں میں اکثریت پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا