پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انتخابات میں تحریک انصاف کے نامزد امیداروں کی خیبر پختونخوا میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد صوبے میں حکومت بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کی قیادت نے الیکشن کے بعد کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف بہ حیثیت جماعت اگرچہ پارلیمانی سیاست کا حصہ نہیں لیکن خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے قانونی اور آئینی پہلووں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
سابق قومی اسپیکر اسد قیصر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ الیکشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان سے بھی رابطہ کررہے ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔
انٹرا پارٹی الیکشن کے علاوہ عدالت سے رجوع کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کون ہوگا، اس پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
علی امین گنڈا پور چونکہ مقدمات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اس لئے عاطف خان کو وزیراعلی بنانے کے لئے ضمنی الیکشن میں ایم پی اے بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے