سماعت جاری

خواجہ آصف، مریم اور حمزہ کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف سماعت جاری

ویب ڈیسک: خواجہ آصف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی ریحانہ ڈار سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں۔
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے کیونکہ ابھی الیکشن کا عمل مکمل ہوا ہے، کیا درخواست گزار پہلے آر او کے پاس درخواست دائر کرنے کے پابند نہیں ہیں، پہلے درخواست دائر کرنے کا فورم الیکشن کمیشن کا ہے، یہ عدالت الیکشن کمیشن کو اُمیداروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دیتی ہے۔
وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے ملکر الیکشن کمیشن کے رولز اور قوانین کو مضبوط بنانا ہے۔
ریحانہ ڈار کے وکیل نے کہا کہ ہم ریٹرننگ افسر کے پاس درخواست لے کر گئے ہیں، الیکشن عمل مکمل ہوا، اس کے فوری بعد ہم نے متعلقہ فورم پر رجوع کیا، الیکشن کمیشن کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، اب سننے کو مل رہا ہے الیکشن کمیشن نے فارم 48 بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے درخواست گزاروں نے عام انتخابات میں فارم 47 جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔
جبکہ درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی فارم 47 جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ، کوئلے کی کان گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق