کارکنان گرفتار

انتخابی نتائج کیخلاف مظاہرے اور دھرنے، متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

ویب ڈیسک: انتخابی نتائج کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کے دوران کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کئے گئے،
مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے اُمیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
جے یو آئی (ف) کے تحت کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد، کندھ کوٹ، نواب شاہ اور سجاول سمیت متعدد مقامات پر دھرنے دئیے گئے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما راشد سومرو نے نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔
نصیر آباد میں پی بی 14 کے نتیجے کے خلاف پیپلز پارٹی نے دھرنا دیا، کراچی میں جماعت اسلامی، کوئٹہ میں بی این پی، پشتونخوا میپ اور نیشنل پارٹی نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی