12 خواتین

12 خواتین مضبوط مرد امیدواروں کو شکست دیکر قومی اسمبلی پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: 12 فروری کو ہونے والے انتخابات میں 12 خواتین اپنے مدمقابل مضبوط مرد اُمیدواروں کو شکست دے کر قومی اسمبلی پہنچ گئیں۔
ان 12 خواتین میں سے 5 پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد، 4 مسلم لیگ ن،
2 پیپلز پارٹی اور ایک کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور سے شاندانہ گلزار، حافظ آباد سے انیقہ مہدی بھٹی،
وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ، لیہ سے عنبر مجید نیازی اور ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوئی ہیں، پانچوں خواتین پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ہیں۔
اسی طرح ن لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین سیالکوٹ سے نوشین افتخار، لاہور سے مریم نواز، ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب اور وہاڑی سے تہمینہ دولتانہ مخالف امیدواروں کو شکست دے کر ایوان میں پہنچی ہیں۔
سندھ میں بھی تین خواتین نے مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی ہے جن میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شازیہ مری نے سانگھڑ اور نفیسہ شاہ نے خیرپور سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق نے کراچی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے مریم نواز سمیت 4 خواتین انیقہ بھٹی، عائشہ جٹ اور عمبر نیازی پہلی بار قومی اسمبلی کے ایوان میں براجمان ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار