نشستوں کے نتائج

انتخابات 2024، قومی وچاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے نتائج جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے مقابلوں کے نتائج جاری کر دئیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی جاری کردہ 265 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کے مطابق 101 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 93، مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق باجوڑ این اے 8 کی نشست پر امیدوار کے قتل کے باعث الیکشن نہیں ہوا جبکہ 1 نشست پر نتیجہ روک دیا گیا ہے۔
ای سی کے مطابق قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی 17، پاکستان مسلم لیگ ق کی 3، جمیعت علمائے اسلام پاکستان کی 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی 2، ایم ڈبیلو ایم، پاکستان مسلم لیگ ضیاء جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تمام 296 نشتوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے جبکہ 1 نشست پر الیکشن نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 116، مسلم لیگ ن 137، پیپلز پارٹی 10، پاکستان مسلم لیگ ق 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک کی 1 ایک نشست پر کامیاب قرار پائی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ

سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کی 129 نشستوں کے نتائج جاری کئے گئے ہیں جبکہ 1 کا نتیجہ روکا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 84، آزاد امیدواروں کی تعداد 13 ہے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 11، ایم کیو ایم پاکستان 28، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2-2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔
جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائےاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشتوں پر کامیاب ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق

بلوچستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51 نشستوں پر نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
جاری نتائج کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 4، بلوچستان نیشنل پارٹی 1، بی این پی عوامی 1، آزاد امیدوار 6 جبکہ حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کر سکے،
بلوچستان اسمبلی میں جمیعت علمائے اسلام پاکستان 11، نیشنل پارٹی 3 نشتوں پر کامیاب ہوئی، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 10 اور پیپلز پارٹی 11 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔