کوہاٹ میں ری پولنگ، درہ آدم خیل کے 25 پولنگ سٹیشنز ضم

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں 8 فروری کو پولنگ کے دن انتخابی مواد جلانے کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے 15 فروری کی تاریخ ری پولنگ کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔
اس حوالے سے سیکورتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوَئے 25 پولنگ سٹیشنز 8 پولنگ سٹیشنز میں ضم کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ضلع کوہاٹ کے حلقے پی کے 90 کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو پولنگ سٹیشن ضم کرنے کی درخواست کی تھی جس کا مقصد ری پولنگ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا تھا۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان