چارسدہ، منشیات فروش کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں منشیات فروش کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم حضرت حسین ساکن خیبر ایجنسی سے دسمبر2022 میں 36 کلوگرام چرس برآمد کیا گیا تھا جسے وہ ٹرک کے زریعے پنجاب سمگل کر رہا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ماڈل کورٹ چارسدہ عبدالحسن مہمند کی عدالت نے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو