پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس‘اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کی پہلی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور ملنے والے جوابات پر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی
اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے لائحہ عمل کے علاوہ ملک گیر احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی