علی امین گنڈا پور

صحت کارڈ اور لنگرخانے دوبارہ شروع کرینگے،علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ باہمی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے ،صحت کارڈ اور لنگرخانے دوبارہ شروع کریں گے۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام اراکین سے رابطے میں ہوں جلد پشاور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاﺅں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں ضمانت ہوچکی، اداروں کو اعتماد لیں گے اور اعتماد دیں گے۔
نامزد وزیراعلیٰ نے کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف