بلوچستان میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کے اتحادیوں سے رابطے

ویب ڈیسک: الیکشن کے بعد مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں وفاق کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے اتحادیوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں سے رابطے کرنے کیلئے بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی قیام گاہ پر اہم اجلاس ہوا۔
اس موقع پر نومنتخب رکن اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ حکومت بنانا ہمارا حق ہے کیونکہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔
یاد رہے کہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 11، 11 نشستیں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے جیتیں۔
ان انتخابات میں 10 سیٹیں مسلم لیگ ن، 6 آزاد امیدواروں، 4 بلوچستان عوامی پارٹی اور 3 نیشنل پارٹی نے جیتیں۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی