رفاح کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کے ہاتھوں سے رفاح کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی درخواست عالمی عدالت انصاف نے مسترد کر دی۔
اس حوالے سے عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفاح کی صورت حال کے حوالے سے افریقی درخواست پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 26 جنوری کے فیصلے میں عالمی عدالتِ انصاف نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے اب تک 28ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود رفاح کے تحفظ کیلئے اقدامات کی درخواست آئی سی جے نے مسترد کر دی.

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند