5افراد جاں بحق

مہمند میں موٹر کار اوربس کے درمیان تصادم ،5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک :ضلع مہمند کی تحصیل صافی قندھاروں میں موٹر کار اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔
حادثے تحصیل صافی قندھاروں کے علاقہ قیوم آباد میں پیش آیا جہاں موٹر کار اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ‘ جاں بحق ہونے والوں میں 4مرد اور ایک خاتون شامل ہیں ۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی