ایک اور شہر پر قبضہ

روسی فوج کی پیش قدمی ،یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضہ

ویب ڈیسک: روس فوج کی جانب سے یوکرین میں پیش قدمی جاری ، ایک اور اہم شہر ایودیوکا پر قبضہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں 1500 یوکرینی اہلکار مارے گئے ‘ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایودیوکا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی اور ڈونیسک کے دارالحکومت پریوکرینی حملے روکنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے اس زیرقبضہ یوکرینی شہر میں جنگ کے آغاز سے لڑائی جاری تھی، ڈونیسک ریجن کا شہر ایودیوکا تقریباً 32 اسکوائرکلومیٹر پرمحیط ہے۔
فوجی سامان کی کمی کو بنیاد بنا کر یوکرینی فوج کے کمانڈرانچیف نے ایودیوکا سے ایک روز پہلے پسپائی کااعلان کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا