جنونی شخص

ایران میں جنونی شخص نے خاندان کے 12افراد کو قتل کر ڈالا

ویب ڈیسک :ایران میں 30 سالہ جنونی شخص اپنے والد اور بھائیوں سمیت خاندان کے 12افراد کو قتل کر ڈالا ۔
عرب میڈیا کے مطابق واقعہ ایران کے صوبے کرمان کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں ‘شخص نے نہایت قریب سے گولیاں ماری تھیں جس کے باعث تمام افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔
ایران کی وزارت انصاف کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے سکیورٹی فورسز پر بھی فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم خود مارا گیا۔
ایرانی پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ قتل ہونے والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اس ہولناک واردات کے محرک کا اب تک پتا نہ چل سکا تاہم کہا جا رہا ہے کہ ملزم نے خاندانی تنازع کے باعث ایسا کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم کے اپنے باپ اور بھائیوں سے تنازع تھا تاہم اندازہ نہیں تھا کہ وہ یہ انتہائی قدم بھی ا±ٹھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان