خیبرپختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
8فروری کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے 91 امیدواروں کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کیاگیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور کے 8 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا اعلامیہ جاری نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نتائج چیلنج کرنے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے 22حلقوں کا اعلامیہ جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم