اسد قیصر

الیکشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے ،اسد قیصر

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے ،بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان کے تاریخ کے بدترین انتخابات ہوئے ہیں ۔
صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ میں حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے کیس لگا ہوا ہے ‘ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق جو کامیاب ہوے ہیں انکے نتائج کا اعلان کیا جائے ،
انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق عوام کا مینڈیٹ عوام کو دیا جائے ، یہ عوام کا اختیار ہے کہ کس کو اپنا نمائندہ بناتے ہیں ‘ہم نے ووٹوں کی ایسی چوری اور سینہ زوری نہیں دیکھی تھی ۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کمشنر راولپنڈی نے جو بات کہی ہے اس پر جوڈیشل تحقیقات کی جائیں ۔
رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت دوبارہ انتخابات کی طرف نہیں جائیں ‘ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہے ایک اور ڈرامہ کرکے دوبارہ الیکشن کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔
ہم دھاندلی کے خلاف قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی جائیں گے ‘عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے کوئی بھی ہم سے یہ مینڈیٹ چوری نہیں کر سکتا ۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی